16 جولائی 2014 - 11:30
داعش نے اب لیبیا کا رخ کر لیا

عراق سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ہزاروں تکفیری دہشتگرد عراق و شام سے لیبیا کی طرف جا رہے ہیں جہاں وہ سابق جنرل خلیفہ حفتر کے خلاف لڑیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ہزاروں تکفیری دہشتگرد عراق و شام سے لیبیا کی طرف جا رہے ہیں جہاں وہ سابق جنرل خلیفہ حفتر کے خلاف لڑیں گے۔ شام کے دی پریس کی رپورٹ کے مطابق ایسی موثق اطلاعات موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہےکہ ہزاروں تکفیری دہشتگرد لیبیا میں خلیفہ حفتر کے خلاف لڑنے کے لیے لیبیا کا رخ کر رہے ہیں اور ان کا مقصد لیبین نیشنل فریکشن کو کامیابی سے روکنا ہے۔
یاد رہے لیبیا میں حالیہ پارلیمانی انتخابات میں انتہا پسند پارٹیوں اور اخوان المسلمین کو شکست ہو چکی ہے۔ باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ الجزائر میں القاعدہ دہشتگرد تنظیم کا سرغنہ مختار ابوالمختار مالی سے لیبیا کے جنوبی شہر سبھا چلا گيا ہے اور اس شہر کو اس نے اپنا ہیڈ کوارٹر بنا لیا ہے۔ واضح رہے اس وقت عراق وشام میں دسیوں ہزار تکفیری دہشتگرد موجود ہیں جن کا  تعلق مختلف ملکوں سے ہے۔ ان تکفیری دہشتگردوں نے عراق اور شام میں انسانیت سوز جرائم کئے ہیں اور بےگناہ نہتے عوام پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲